Table of Contents
قصور میں مفت وائی فائی پروجیکٹ
پنجاب حکومت نے اب قصور میں مفت وائی فائی پروجیکٹ شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت قصور کے مختلف علاقوں میں وائی فائی سروس مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ منصوبہ خاص طور پر خواتین کے تحفظ کے لیے شروع کیا جا رہا ہے۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میں انٹرنیٹ ہر انسان کی ضرورت ہے. لوگ سفر کے دوران یا کسی بھی ضرورت کے تحت گھر سے باہر ہوتے ہوئے اپنوں سے رابطے میں رہنے کی ضرورت ہوتی ہے. یہ پروجیکٹ خاص طور پر خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے شروع کیا گیا ہے. مفت وائی فائی سروس سے خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا.
مریم نواز نے کہا کہ مفت وائی فائی صارفین کا ڈیٹا محفوظ رہے گا اور ان کو یہ سروس استعمال کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی. اس منصوبے کا اغازدو مئی کو لاہور سے کیا گیا تھا. لاہور میں تقریبا 100 مقامات پر مفت وائی فائی سروس فراہم کی گئی ہے. وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ بہت جلد اس منصوبے کو پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں تک پھیلایا جائے گا. یہ لوگوں کو سیف سٹی نیٹ ورک فراہم کرے گا اور اس کی سختی سے نگرانی کی جائے گی.
Know the Complete Procedure of BISP Kafalat Quarterly Payment
کن جگہوں پر مفت وائی فائی سروس فراہم کی جا رہی ہے
مفت وائی فائی سروس کی فراہمی کے لیے قصور میں 10 جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے. ان میں ڈی ایچ کیو مین گیٹ، ماڈل بازار، گورنمنٹ کالج فار وومن، نیشنل بینک چوک، شامل ہے. اس کے علاوہ نیو بس ٹرمینل، ڈی سی افس قصور گارڈن، ڈرائیور ہوٹل ریلوے اسٹیشن، ریلوے روڈ چوک پر فراہم کی گئی ہے.
محترمہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مفت وائی فائی سروس سرکاری اداروں، ہوائی اڈوں، ہسپتالوں، کالج، اور یونیورسٹیوں میں فراہم کی جائیں گی. فی الحال قصور میں صرف 10 مقامات پبلک وائی فائی سروس فراہم کی گئی ہے. محترمہ مریم نواز نے اس پروجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کو تمام اضلاع تک پھیلانے کیلئے اقدامات کیے جا رہی ہیں.
تاکہ تمام اضلاع میں وائی فائی کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے.
Abolition of Shoppers and Introduction of Bags by the Chief Minister
مفت شہری وائی فائی سروس کیسے استعمال کریں
وزیرعلی پنجاب کی مفت وائی فائی سروس کو استعمال کرنا ہر شخص کے لیے بہت اسان ہے. اس پروجیکٹ کے اغاز میں لاہور کے 100 مقامات پر مفت وائی فائی ڈیوائسز نصب کی گئی. جس کے ذریعے لوگوں کو مفت وائی فائی کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں. اس کے بعد گزشتہ ماہ وائی فائی پوائنٹس کی تعداد 100 سے بڑھا کر 200 کی گئی. اب اس پروجیکٹ میں توسیع کرتے ہوئے قصور میں بھی مفت وائی فائی کے پوائنٹس لگائے گئے ہیں. محترمہ مریم نواز نے کہا کہ ایمرجنسی میں پولیس یا اپنے گھر والوں سے رابطہ کرنے کے لیے مفت وائی فائی سروس کا استعمال کیا جا سکتا ہے. وائی فائی ڈیوائسز کی رینج متعلقہ پوائنٹ سے تقریبا 300 فٹ دوری تک فراہم ہے.
وائی فائی سروس کے استعمال کے لیے اپ اپنے موبائل سے وائی فائی آن کریں گے. اپ کے پاس قریب ترین وائی فائی ڈیوائسز کے نام شو ہوں گے. اپ ان میں سے سی ایم مریم نواز وائی فائی سروس کا انتخاب کریں گے . اس اس کو سلیکٹ کرتے ہی اپ کا انٹرنیٹ وزیراعلی پنجاب کے مفت وائی فائی سروس سے کنیکٹ ہو جائے گا. اپ اس کو نان سٹاپ استعمال کر سکیں گے.
Positive Changes Through The BISP Nashonuma Program 2024
مفت وائی فائی سروس سے کون فائدہ اٹھا سکتے ہیں
مفت وائی فائی سروس اب قصور میں بھی فعال کر دی گئی ہیں. شہر سے متعلقہ تمام افراد اس سروس کو استعمال کر سکتے ہیں. دوسرے شہروں سے آنے والے افراد بھی مفت وائی فائی سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں. محترمہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان سروس کو استعمال کرنے کے لیے اہلیت کا کوئی بھی معیار مختص نہیں کیا گیا. پاکستان کے کسی بھی شہری یا خطے سے تعلق رکھنے والے افراد جب وائی فائی سروس کے ایریا میں پہنچتے ہیں تو وہ یہ سروس استعمال کر سکتے ہیں.